RSS

خواہشیں

19 دسمبر

خواہشیں۔۔۔ ؏”

خواہشیں جو لپٹ گئیں
خواہشیں جو نمٹ گئیں
خواہشیں جو روٹھ گئیں
خواہشیں جو سوکھ گئیں
خواہشیں جو سحاب ہوئیں
خواہشیں جو خوآب ہوئیں
خواہشیں جو بے حجاب ہوئیں
خواہشیں جو خاک ہوئیں
خواہشیں جو کستوری ہوئیں
خواہشیں جو نا پوری ہوئیں
خواہشیں جو ادہوری رہیں
خواہشیں جو مریض ہوتی ہیں
خواہشیں جو حریص ہوتی ہیں
خواہشیں جو ترکیب ہوتی ہیں
خواہشیں جو قریب ہوتی ہیں
خواہشیں جو رقیب ہوتی ہیں
خواہشیں جو نصیب ہوتی ہیں
خواہشیں جو ایمان لے لیں
خواہشیں جو پیمان لے لیں
خواہشیں جو جان لے لیں
خواہش دیوانہ بھی کرتا ہے
خواہش پہ فرزانہ بھی مرتا ہے
خواہش ، خواہش کا قرض اتنا
خواہش ، خواہش کا فرق اتنا
خواہش جو تذلیل کرتی ہے
خواہش جو ذلیل کرتی ہے
خواہش جو جلیل کرتی ہے
خواہش جو گھٹا بن جاتی ہے
خواہش جو جلا بن جاتی ہے
خواہش جو صدا بن جاتی ہے
خواہش جو قضا بن جاتی ہے
؏”اجنبیؔ

 

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

3 responses to “خواہشیں

  1. محمد ریاض شاہد

    دسمبر 19, 2012 at 19:17

    بدھا کہتا ھے کہ خواہش سے دکھ کا پودا پھوٹتا ہے خواہش ختم ہو جائے تو .نروانا نصیب ھو جاتا ھے

     
    • Javed Gondal Pakcom جاوید گوندل

      دسمبر 19, 2012 at 22:59


      محترم! محمد ریاض شاہد صاحب!!۔
      بلاگ پہ تشریف آوری پہ خوش آمدید اور رائے دینے کا شکریہ۔
      بدھا نے تب کہا ہوگا ۔ مگر مشاہدے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ دنیا اور دنیا والوں کو ”نروان، کی تلاش کی بجائے خواہش کو پا لینے کی جستجو رہی ہے۔ اور بدستور رہی ہے۔ شاید اسی خواہش کے ہاتھوں یہ ممکن ہے کہ نظامَ کاروبار دنیا چل رہا ہے۔

       
  2. Thurman Steele

    جنوری 10, 2013 at 17:25

    وہ تو ایک گڑھا ہے کہ اگر اس کا پھیلاؤ بڑھا بھی دیا جائے اور گورکن کے ہاتھ اسے کشادہ بھی رکھیں جب بھی پتھر اور کنکر اس کو تنگ کر دیں گے،اور مسلسل مٹی کے ڈالے جانے سے اس کی دراڑیں بند ہو جائیں گی، میری توجہ تو صرف اس طرف ہے کہ میں تقوائے الہٰی کے ذریعے اپنے نفس کو بے قابو نہ ہونے دوں تاکہ اس دن کہ جب خوف حد سے بڑھ جائے گا، وہ مطمئن رہے اور پھسلنے کی جگہوں پر مضبوطی سے جما رہے .

     

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: