RSS

Tag Archives: سپاہی

اردو بلاگران ۔۔ ہوشیار باشد


اردو بلاگران ۔۔ ہوشیار باشد

فوج میں انگریزوں نے سپاہی کے بعد ”لانس نائیک“ نامی عہدہ اسلئیے قائم کیا تھا کہ جو فوجی ”سپاہی “ باقی ساتھیوں کو تنگ رکھیں۔ اور سرکشی پہ باآسانی آمادہ رہیں ۔ انھیں مفت میں ایک ”پھیتڑی“ (Insignia) لگا کر ”لانس نائیک “ بنا دیا جاتا ۔ جبکہ اصل عہدہ جسے دو”پھیتڑیاں“ لگائی جاتیں اسے نائیک کہا جاتا ۔ کہ نائیک کی ماتحتی میں ”لانس نائیک “ سمیت کچھ چند ایک سپاہی ہوتے اور نائیک کے بعد حوالدار اور حوالدار میجر وغیرہ جیسے عہدیدار آتے ۔یوں ”اوکھا “اور سرکشی پہ باآسانی آمادہ رہنے والا جوان ۔جب اسے ایک” پھیتڑی “لگ جاتی۔ اور ”لانس نائیک “کا نمائشی عہدہ مل جاتا۔ تو وہ مشقت باقی سب سپاہیوں کے برابر کرتا۔ اسے کوئی اضافی سہولت بھی نہ ملتی ۔ مگر وہ اپنی سرکشی اور شرارت بھول کر وہ ہر وقت عام سپاہیوں سے بھی زیادہ دلچسپی سے اپنے فرائض محض اسلئیے تندہی سے بجا لاتا کہ مباداہ اسکی کسی حرکت سے اسکی ”“ پھیتڑی “ نہ اتر جائے اور وہ پھر سے ایک عام سپاہی نہ بن جائے ۔
اس مندرجہ بالا مثال کے مصداق پاکستان کے تجارتی میڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا کو لگام دینے کی وقتا فوقتا کوششیں جاری ہیں ۔ جن میں حکومت پاکستان بھی (حکومت کوئی بھی ہو سوشل میڈیا سے تنگ ہے) شامل ہے کہ سوشل میڈیا میں سے کچھ لوگوں کو گھیر گھار اپنے مرضی کے اصطبل پہ لایا جائے ۔ انکی اہمیت کسی طور کچھ بڑھا دی جائے ۔ پھر وہ” لانس نائیک“کی طرح اپنی” پھیتڑی “ یعنی اپنی بے معنی اہمیت بچانے کے چکر میں خود ہی سے تجارتی میڈیا کی اہمیت کے گُن گائیں گے۔
بلاگرانِ چمن۔ آجکل ہر طرف اس بات کا بہت چرچا ہے۔ کہ اردو روزنامے نامی ”دنیا“ میں  بلال بھائی ۔۔ ایم بلال ایم ڈاٹ کوم والے اور یاسر خواہ مخواہ بھائی ۔ کے بلاگ کی تحریریں چھپ رہی ہیں۔
ہماری رائے میں یوں ہونا۔اچھا نہیں ۔ کیونکہ بلاگرز!۔ آزاد منش لوگ ہوتے ہیں ۔ وہی لکھتے ہیں جس لکھنے کو انکا من چاہے۔ اور بہت سی پابندیوں اور خاص کر کمرشل پابندیوں سے نہ صرف آزاد ہو کر۔ بلکہ بہت بار انکی ضد پہ لکھتے ہیں۔ اور اب بلاگرز کو کمرشلائیز کیا جارہا ہے۔ اور یہ اچھی بات نہیں کہ کمرشلائز ہونے سے یارانَ بلاگرز بھی کمرشل اونچ نیچ کو مد نظر رکھ کے لکھا کریں گے۔ اور یوں وہ آزادی۔ جو سوشل میڈیا میں لکھنے والوں کا خاصہ ہے۔ وہ نہائت بُری طرح متاثر ہوگی اور نئے لکھنے والے شروع دن سے تجارتی میڈیا کے لئیے۔ براستہ سوشل میڈیا تگ دور کیا کریں گے۔یوں ابھی آپ سوشل میڈیا میں لکھنے والوں کا جو امتیاز ہے ۔ وہ ختم ہو کر رہ جائے گا اور پاکستانی عوام کو۔ سوشل میڈیا کے نام پہ جو ایک نیا آزاد زریعہ میسر ہے۔ جس سے ایک نئی آزاد سوچ تعمیر ہوتی ہے۔ وہ زریعیہ ختم ہو جائے گا۔ اور آزاد سوچ بننے بنانے کا عمل پھر سے۔ بنے بنائے سانچوں میں مقید ہو کر رہ جائے گا۔
اس طرح تحریریں چھپنے سے دو رائے بن رہی ہیں۔
1):۔ عام لوگوں کو اردو بلاگنگ اور اردو بلاگران کے بارے علم ہوگا ۔
2):۔ بلاگرز کی تحریروں کی وقعت بڑھے گی اور ممکن ہے کمرشل میڈیا۔ بدلے میں انہیں کچھ معاوضہ دے یا کسی درجے میں مستقل لکھنے والوں کے طور بھرتی کر لے۔
پہلی رائے کے بدلے یہ سوال پیدا ہوتا ہے۔ کہ کیا آیا ہم محض اس لئیے لکھتے ہیں ۔کہ ہمیں یا ہماری تحریروں کو اہمیت ملے؟ ۔
دوسری رائے اہم ہے ۔کہ اگر کسی میں خوبی ہے اور کمرشل میڈیا اس کی تحریر یا مواد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے۔ صاحب تحریر کو اپنے تجارتی ادارے میں ایک مستقل کردار دینا چاہتا ہے۔ تو یہ ایک اہم بات ہے ۔کہ جسے معاشی ضرورت ہو وہ تجارتی میڈیا کے لئیے لکھنے کو ذریعیہ معاش کے طور پہ اپنائے ۔ لیکن ۔یہاں ایک اور بات ۔ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے ۔ کہ کیا آیا تجارتی میڈیا خواہ وہ کوئی سا بھی ہو ۔ آپ کی ہماری۔ یعنی اردو بلاگران کی تحریریں اس وقت بھی چھاپے گا ۔جب انکا مواد ۔ ادارے کے مزکورہ معیار یا کمرشل لائن پہ پورا نہ اترتا ہوا ۔اور خاص کر اس وقت جب بلاگران کی کوئی تحریر۔ میڈیا کے مبینہ ادارے کے تجارتی اور سیاسی مفادات سے ٹکراتی ہو؟
کہیں یوں تو نہیں کہ مفت کی تحریروں کا ایک بڑا اسٹاک ۔یار لوگوں کو دستیاب ہو گیا ہے۔ جو آپ کی برسوں کی محنت میں سے ۔اپنے مطلب کی چیزیں چن کر اپنی سرکولیشن بڑھا رہے ہوں ۔ اردو بلاگران کے ذرئعیے اپنے اخبار یا میڈیا کو سوشل میڈیا میں ناصرف متعارف کروا رہے ہوں بلکہ اپنے لئیے سافٹ امیج بھی بنا رہے ہوں۔ یا آپ کو۔اپنے تجارتی نفع و نقصان کو پیش نظر رکھ کر۔ اچھا لکھنے والوں کو۔ محض اور صرف تجارتی بنیادوں کو مد نظر رکھ کر لکھنے کے لئیے آمادہ کر رہے ہوں؟۔جس کا چھوٹا سا مطالبہ سامنے آ بھی چکا ہے کہ آپ کی تحاریر کن کن موضوعات پہ کس طرز کی ہونی چاہئیں۔
ایک بات کا میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ میں دونوں طرف کے کچھ اہم ناموں کو جانتا ہوں کہ اردو بلاگز اور اردو سائٹس پہ لکھنے والوں کی اکثریت کی تعلیم ۔ مطالعہ ۔ موضوعات کا تنوع۔ اپنے موضوع کو نباہنا ۔ موضوع سے انصاف کی کوشش ۔ ریاضت ۔ اور خدادا صلاحیتیں ۔ پرنٹ میڈیا اور کمرشل میڈیاکے بہت سے لکھنے والے جغادریوں سے کہیں زیادہ اور دیانتدارانہ ہیں ۔
اردو بلاگران کی طرف سے کچھ ایسی نیاز مندی سے ۔ خاکساری سے تحسین بھرے جذبات کااور ہدیہِ عقیدت کےاظہار کا۔ شکرانہ و شکریہ ہیش کیا جارہا ہے کہ یا حیرت العجائب ۔ اور یہ تاثر ابھرتا کہ اردو بلاگران! خدانخواستہ۔ پرنٹ میڈیا یا تجارتی میڈیا کے بارے ایک طرح کے احساسِ کمتری میں مبتلاء ہوں یا متاثر ہوں جب کہ حقیقت میں معاملہ اسکے بر عکس ہے ۔ میں کئی ایک مثالیں ایسی گنوا سکتا ہوں جن میں تجارتی میڈیا میں لکھنے والے۔ پیشہ ور نام نہاد دانشور۔ سوشل میڈیا میں لکھے گئے مضامین اور تحاریر سے متاثر ہو کر انسپائر ہوئے اور انہوں نے پھر اپنے نام سے مواد کو توڑ موڑ کر تجاری میڈیا میں پیش کیا ۔
سوشل میڈیا بمقابلہ پرنٹ میڈیا ۔اگر اس ترکیب کو ذہن میں رکھا جائے ۔ تو مجھے کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اردو بلاگران! کسی نئی نویلی دلہن کی طرح شرما رہے ہیں ۔اور لجا لجا کر کہتے پائے جاتے ہیں کہ ”اوئی اللہ ۔آخر سوتن نے مجھے گلے لگا ہی لیا ۔“
تو؟

 

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

کولبیرٹ ازم ۔ برصغیر ہندؤستان۔ اور برئنیر رپورٹ۔چوتھی قسط


کولبیرٹ ازم ۔ برصغیر ہندؤستان۔ اور برئنیر رپورٹ۔ چوتھی قسط۔

برنئیر کی ہندؤستان کے بارے ۔مذہب سے لیکر خاندانی رسم و رواج ۔سیاست اور انتظامیہ کے متعلق معلومات انتہائی مفید تھیں۔ مالی اور اقتصادی مقابلے کے لئیے مسابقت کی دوڑ میں شامل ہونے سے قبل ضروری تھا۔ کہ ہر نقطہ نظر اور ہر زاویے سے ۔ اہم معلومات کے ساتھ (کسی ممکنہ مہم جوئی کی صور ت میں )کچھ اہم امور سرانجام دئیے جائیں۔اور اسی وجہ سے ریاستوں کو ایسے معاملات میں عام افراد اور نجی فرموں پہ برتری حاصل تھی۔”سابقہ ادوار یعنی حکومتوں میں نوآبادیت سے متعلقہ مسائل میں ایک بڑا الجھا ہوا مسئلہ ریاستوں اور کمپنیوں کے مابین ملکیت اور اختیارات کا مسئلہ تھا ۔ ملکیت اور اختیارات کے اس گنجلک مسئلے کے سیاسی اور مالی پہلو تھے ۔ اور اسے ”خصوصیت “ نام دیا گیا اور اس مسئلے کا حل”خصوصیت “ نامی نظام,( "L’exclusif” )پہ منحصر تھا۔ جسے بعد کی حکومتوں میں ”نوآبادیت معائدہ“ یعنی” کالونی پیکٹ “کا نام دیا گیا ۔(۱۴٭)۔

کمپنیوں کی کثیر جہتی سرگرمیاں عموماَ ایک تسلسل کے ساتھ ریاستوں کی مقرر کردہ سفارتی اور قانونی حدود پار کرتی رہتیں ۔ سترہویں صدی کے وسط سے (تجارتی مفادات حاصل ہونے۔ اور تجارتی مفادات کی اہمیت کے باوجود) کمپنیوں اور ریاستوں کی آپس میں ہمیشہ صلح نہیں رہتی تھی۔ یعنی آپس میں مفادات کا ٹکراؤ ہوتا تھا ۔(۱۵٭)۔

برنئیر اس ساری صورتحال کے بارے باخبر ہونے کی وجہ سے یہ جانتا تھا کہ اسکی مہیاء کردہ معلومات کسقدر اہم اور مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔اسلئیے وہ تمام تفضیلات اور جزئیات بیان کرتا ہے۔برنئیر لکھتا ہے”یہ نکتہ بہت اہم اور نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ مغل فرماں روا شعیہ نہیں جو علیؓ ( رضی اللہ تعالٰی عنہ) اور انکی آل کو مانتے ہیں۔ جیسا کہ ایران میں شعیہ مانتے ہیں ۔ بلکہ مغل فرماں روا محمدن ہے ۔ (صلی اللہ علیہ وسلم ) (یعنی سُنی مسلک رکھتا ہے) اور نتیجتاَمغل باشاہ کے دربار میں سُنی درباریوں کی اکثریت ہے ۔ ترکی کے مسلمانوں کی طرح انکامسلک سُنی ہے جو عثمانؓ ( رضی اللہ تعالٰی عنہ) کو ماننے والے ہیں ۔ اسکے علاوہ مغل فرماں روا کے ساتھ ایک اور مسئلہ ہے کہ مغل بادشاہ کے آباءاجداد غیر ملکہ ہونے کی وجہ سے خود مغل بادشاہ بھی غیر ملکی سمجھا جاتا ہے ۔ مغل بادشاہ کا نسب تیمور لنگ سے جا ملتا ہے جو تاتار کے منگولوں کا سردار تھا ۔ مغل بادشاہ کے اجداد ۱۴۰۱ء چودہ سو ایک عیسوی میں ہندؤستان پہ حملہ آور ہوئے ۔اور ہندؤستان کے مالک بن گئے۔اسلئیے مغل فرماں روا تقریباَایک دشمن ملک میں پایا جاتاہے۔ فی مغل بلکہ فی مسلمان کے مقابلے پہ سینکڑوں کٹڑ بت پرستوں اور مشرکوں (idolaters)کی آبادی ہے۔ اسکے علاوہ مغل شہنشاہیت کے ہمسائے میں ایرانی اور ازبک بھی مغل شہنشاہ کے لئیے ا یک بڑا درد سر ہیں ۔ جسکی وجہ سے امن کا دور ہو یا زمانہ جنگ مغل شہنشاہ بہت سے دشمنوں میں گھرا رہتا ہے اور ہر وقت دشمنوں میں گھرا ہونے کی وجہ سے مغل شہنشاہ اپنے آس پاس بڑی تعداد میں اپنی افواج دارالحکومت، بڑے شہروں اور بڑے میدانوں میں اپنی ذات کے لئیے تیار رکھتا ہے۔برنئیر کے الفاظ میں”آقا ۔(مائی لارڈ) اب میں آپ کو مغل شہنشاہ کی فوج کے بارے کچھ بیان کرتا چلوں کہ فوج پہ کتنا عظیم خرچہ اٹھتا ہے ۔ تانکہ آپ کو مغل شہنشاہ کے خزانے کے بارے کسی فیصلے پہ پہنچ سکیں“ ۔(۱۶٭)۔

فوجی شان و شوکت کی نمائش بہت کشادہ اور نمایاں طور پہ کی جاتی ہے۔ ۔مالیاتی کمپنیوں کی طرف سے فیکٹریوں کے قیام کی حکمت عملی کے بعد سے۔ مغل شہنشاہ کی طرف سے اس فوجی شان و شوکت کی نمائش کی اہم مالی اور فوجی وجوہات ہیں ۔کیونکہ اسطرح
۱)۔ مغل شہنشاہ یوں اپنی دفاعی صلاحیت کا عظیم مظاہرہ کرتا ہے ۔
۲)۔ مغل شہنشاہ یوں اتنی بڑی فوج پہ اٹھنے والے اخراجات کے ذریعیے مالی استحکام کا پیغام دیتا ہے ۔
۳)۔ مغل شہنشاہ یوں مختلف قوموں کے خلاف جیتے گئے محاذوں کی کامیابیوں کی دھاک بٹھاتا ہے
۴) مغل شہنشاہ یوں اپنی افواج کی نمائش سے فوجوں میں شامل مختلف قومیتوں اور قوموں کی کثیر النسل سپاہ کی شمولیت سے سے برابری اوراتنی قوموں کے بادشاہ ہونے کا اظہار کرتا ہے۔
۵)۔ مغل شہنشاہ اسطرح اپنے فوجی ساز و سامان کی نمائش سے کسی قسم کی ممکنہ بغاوت کو روند دینے کی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

اب ملاحظہ ہو ۔ اؤل ۔وہ فوج ہے جو شہنشاہ کی سرکاری فوج ہے ۔ اور جسکی تنخواہیں اور اخراجات لازمی طور پہ بادشاہ کے خزانے سے جاتی ہیں۔(۱۷٭)۔

”پھر وہ افواج ہیں ۔جن پہ راجوں کا حکم چلتا ہے ۔ بعین جیسے جے سنگھے اور دیگر ۔ جنہیں مغل فرماں روا بہت سے عطیات دیتا رہتا ہے تانکہ راجے وغیرہ اپنی افواج کو جن میں راجپوتوں کی ایک بڑی تعداد ہوتی ہے ۔ انہیں ہمیشہ لڑائی اور جنگ کے لئیے تیار رکھیں۔ ان راجوں وغیرہ کا مرتبہ اور رتبہ بھی بادشا ہ کے امراء کے برابر سمجھا جاتا ہے ۔ جو زمانہ امن میں فوجوں کے ساتھ شہروں میں اور میدان جنگ میں اپنی اپنی افواج کے ساتھ بادشاہ کی ذات کے گرد حفاظتی حصار کھینچے رکھتے ہیں ۔ان راجوں مہاراجوں کے فرائض بھی تقریباَوہی ہیں جو امراء کے ہیں۔ بس اتنا فرق ہے کہ امراء یہ فرائض قلعے کے اندر ادا کرتے ہیں۔ جبکہ کہ راجے وغیرہ فصیل شہر سے باہر اپنے خیموں میں بادشاہ کی حفاظت کا کام سر انجام دیتے ہیں“۔(۱۸٭)۔

برنئیر تفضیل پیان کرتا ہے کہ کس طرح جب راجے وغیرہ قلعے کے نزدیک آتے ہیں تو وہ اکیلے نہیں ہوتے بلکہ راجوں کے ساتھ وہ خصوصی سپاہی بھی ہوتے ہیں جو کسی بھی وقت حکم ملنے پہ اپنے آپ کو موت کے گھاٹ اتار دینے کے لئیے تیار رہتے ہیں ۔(۱۹٭)۔

مغل فرماں روا جن وجوہات کہ بناء پہ راجوں کی سے یہ خدمات لینا ضروری سمجھتا ہے ۔وہ وجوہات مندرجہ ذیل ہیں۔:
۱)۔راجوں کی سپاہ پیشہ ورانہ تربیت اچھی ہوتی ہے اور ایسے راجے بھی ہیں جو کسی وقت بھی بادشاہ کی کسی مہم کے لئیے بیس ہزار یا اس سے زیاہ گھڑ سوارں کے ساتھ تیار رہتے ہیں۔

۲)۔مغل بادشاہ کو ان راجوں پہ بھروسہ ہے جو بادشاہ کے تنخوادار نہیں ۔ اور جب کوئی ان راجوں میں سے سرکشی یا بغاوت پہ آمادہ ہو ۔ یا اپنے سپاہیوں کو بادشاہ کی کمان میں دینے سے انکار کرے۔ یا خراج ادا کرنے سے انکار کرے ۔ تو مغل بادشاہ انکی سرکوبی کرتا ہے اور انہیں سزا دیتاہے۔اس طرح یہ راجے بادشاہ کے وفادار رہتے ہیں۔(۲۰٭)۔

دوسری ایک فوج وہ ہے جو پٹھانوں کے خلاف لڑنے یا اپنے باغی امراء اور صوبیداروں کے خلاف لڑنے کے لئیے ہے۔ اور جب گولکنڈاہ کا مہاراجہ خراج ادا کرنے سے انکار کردے ۔ یا وسا پور کے راجہ کے دفاع پہ آمادہ ہو تو اس فوج کو گولکنڈاہ کے مہاراجہ کے خلاف لڑایا جاتا ہے ۔ یا ان فوجی دستوں سے تب کام لیا جاتا ہے جب ہمسائے راجوں میں سے کسی کو اس کی راج گدی سے محروم کرنا مقصود ہو۔ یا ان راجوں کو خراج ادا کرنے کا پابند کرنا ہو تو اس فوج کے دستے حرکت میں لائے جاتے ہیں ۔ان سبھی مندرجہ بالا صورتوں میں اپنے امراء پہ بھروسہ نہیں کرتا کیونکہ وہ زیادہ تر ایرانی النسل اور شعیہ ہیں۔جو بادشاہ کے مسلک سے مختلف مسلک رکھتے ہیں ۔(۲۱٭)۔

مسلکی اور مذہبی معاملات کو ہمیشہ مدنظر رکھا جاتا ہے۔ کیو نکہ دشمن کے مذہب یا مسلک کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک طرح یا دوسری طرح کی افواج کو میدانِ جنگ میں اتارا جاتا ہے ۔ اگر ایران کے خلاف مہم درپیش ہو تو امراء کومہم سر کرنے نہیں بیجھا جاتا کیونکہ امراء کی اکثریت میر ہے اور ایران کی طرح شعیہ مسلک رکھتی ہے۔ اور شعیہ ایران کے بادشاہ کو بیک وقت امام ۔ خلیفہ ۔ اور روحانی بادشاہ ۔ اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے دامادعلیؓ (رضی اللہ تعالٰی عنہ ) کی آل مانتے ہیں۔ اسلئیے ایران کے بادشاہ کے خلاف لڑنے کو ایک جرم اور بہت بڑا گناہ سمجھتے ہیں۔ مغل بادشاہ اسطرح کی وجوہات کی بناء پہ پٹھانوں کی ایک تعداد کو فوج میں رکھنے پہ مجبور ہے۔اور آخر کار مغل بادشاہ مغلوں پہ مشتمل ایک بڑی اور بادشاہ کی بنیاد فوج کے مکمل اخراجات بھی اٹھاتا ہے ۔ مغل افواج ہندوستان کی بنیادی ریاستی فوج ہے۔جس پہ مغل فرماں روا کے بہت اخراجات اٹھتے ہیں ۔(۲۲٭)۔

اس کے علاوہ مغل فرماں روا ں کے پاس آگرہ میں ۔ دلی میں اور دونوں شہروں کے گرد و نواح میں دو سے تین ہزار گھڑ سوار کسی بھی مہم کو جانے کے لئیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔بادشاہ کی روز مرہ کی مہموں کے لئیے۔ بادشاہ کے پاس ۸۰۰ آٹھ سو سے ۹۰۰ نو سو تک کے لگ بھگ ہاتھی ہیں ۔بڑی تعداد میں خچر اور سامان کھینچنے والے گھوڑے ہیں۔ جن سے بڑے بڑے خیمے ۔ قناتیں ۔ بیگمات اور انکا سازوسامان ۔ فرنیچر ۔ مطبخ (باورچی خانہ)۔مشکیزے ۔اور سفر اور مہموں میں کام آنے والے دیگر سامان کی نقل و حرکت کا کام لیا جاتا ہے۔(۲۳٭)۔

مغل فرماں روا کے اخراجات کا اندازہ لگانے کے لئیے اس میں سراؤں یا محلات کے اخراجات بھی شامل کر لیں ۔جنہیں برنئیر ” ناقابل ِ یقین حد تک حیران کُن “ بیان کرتا ہے۔”اور جنہیں (اخراجات کو) آپکے اندازوں سے بڑھ کر حیرت انگیز طور پہ ناگزیر سمجھا جاتا ہے“۔ یہ محل اور سرائے ایسا خلاء ہیں جس میں قیمتی پارچات ۔ سونا۔ ریشم ۔ کمخوآب ۔ سونے کے کام والےریشمی پارچات ۔غسل کے لئیے خوشبودار گوندیں اور جڑی بوٹیاں ۔امبر ۔اور موتی ان خلاؤں میں گُم ہو جاتے ہیں۔”اگر مغل فرماں روا کے ان مستقل اخراجات جنہیں مغل فرما روا ں کسی طور نظر انداز نہیں کرسکتا اگر ان مستقل اخراجات کو مدنظر رکھاجائے تو مغل شہنشاہ کے ختم نہ ہونے والے خزانوں کے بارے آپ فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ جیسا کہ مغل شہشنشاہ کے بارے بیان کیا جاتا ہے اور مغل شہنشاہ کی ناقابل تصور امارت جس کی کوئی حد نہیں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔(۲۴٭)۔”اس امر سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بادشاہ بہت بڑے خزانوں کا مالک ہے بلکہ ایران کے باشاہ اور آقا کے خزانوں کو ملانے سے بھی بڑھ کر مغل فرماں روا کے پاس ذیادہ خزانے ہیں۔(۲۴٭)۔

جاری ہے۔

(14) RiCH, E. E., y WILSON, C. H., ob. cit., pág. 398.
(15) RiCH, E. E., y WILSON, C. H., pág. 399.
(16) BERNIER, ob. cit., pág. 197.
(17) BERNIER, ob. cit., pág. 197.
(18) BERNIER, ob. cit., pág. 198.
(19) BERNIER, ob. cit., pág. 198.
(20) BERNIER, ob. cit., pág. 199, y BERNIER, Carta original, fols. 15 y 16.
(21) BERNIER, ob. cit., pág. 198, y BERNIER, Carta original, fols. 15 y 16.
(22) BERNIER, ob. cit., pág. 199, y BERNIER, Carta original, fols. 15 y 16.
(23) BERNIER, ob. cit., pág. 199, y BERNIER, Carta original, fols. 15, 16 y 17.
(24) BERNIER, ob. cit., pág. 200.

 

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

 
%d bloggers like this: