RSS

کولبیرٹ ازم ۔ برصغیر ہندؤستان۔ اور برئنیر رپورٹ۔ دوسری قسط ۔

16 ستمبر

کولبیرٹ ازم ۔ برصغیر ہندؤستان۔ اور برئنیر رپورٹ۔دوسری قسط

دوسری قسط
فرانسسکو برنئیر لکھتا ہے۔(۱٭)۔ ” آرچ بشپ ! ہندوستان میں مجھے پتہ چلا ۔ جہاں میں ترک وطنی کے بارہ سال رہ کر واپس فرانس واپس آیا ہوں ۔ کہ آپ نے اپنی دیکھ بھال اور نگرانی میں فرانس کےلئیے جس مہم کا آغاز کیا ہے۔وہ آپ کے باوقار نام کی مرہونِ منت ہے۔جس بارے بخوبی تفضیلی بات کی جاسکتی ہے مگر میں یہاں بات چیت کو صرف دو نئے امور تک محدود رکھوؤنگا۔ وہ باتیں جو سب کے علم ہیں۔ ان باتوں سے گریز کرتے ہوئے۔ یہاں میں میں آپکو صرف ان باتوں سے مستفید کرؤنگا جن سے آپ کو ہندوستان کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ جیسے کہ میں نے اسکا وعدہ کیا تھا “(۲٭)۔برنئیرکی نفسیاتی حقیقت اس ”تہمید“ میں واضح ہوجاتی ہے جو وہ آرچ بشپ کی نذر کرتا ہے۔ برنئیر لکھتا ہے کیونکہ ”ہندؤستان میں یہ رسم عام ہے کہ کار اقتدار و اختیار اور بڑے آدمیوں کے پاس تحفوں کے بغیر خالی ہاتھ نہیں جاتے ۔“اور برنئیر بادشاہ کے پاس خالی ہاتھ اور نہ ہی آرچ بشپ کے پاس خالی ہاتھ جانا چاہتا ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ماسوائے اس تعریف بھری تہمید کے ۔ برنئیر بادشاہ اور آرچ بشپ کی نذر کوئی تحفہ نہیں کرتا ۔ برنئیر گویا ہے ۔” آرچ بشپ ! مجھے ۔غزل خان ۔ سے بڑھ کر بادشاہ (لوئس چہاردہم) سے عقیدت ہے ۔میری اس تہمید (تعریف) کا مقصد بادشاہ (لوئس چہاردہم) کی کونسل (دربار) میں آپ کا مقام۔ آپکی کوششیں اور آپ کا وہ محسورکن کردار جو آپ نے فرانس کے لئیے ادا کیا ہے جو میں نے فرانس واپس آنے کے بعد فرانس میں محسوس کیا ہے۔فرانس سے باہر جانے سے پہلے معاملات اس قدر الجھے ہوئے تھے کہ میں سمجھتا تھا کہ اس سارے نظام کو درست کرنا کبھی بھی ممکن نہیں ہےمگر واپسی پہ فرانس میں نظام(حکومتی اور معاشی ) کو نہائت موثر پایا ہے۔ یہ آپکی محنت ہے کہ آج دنیا کے آخری کونے تک ہمارے بادشاہ کی عظمت جانی جاتی ہے“۔(۳٭)۔
ماروئیس نے نہائت مختصر اورموثر الفاظ میں کولبیرٹ کی نگرانی میں ہونے والی فرانس کی اقتصادی اور معاشی حالت پہ نظر ڈالی ہے۔”کولبیرٹ کا بینادی مقصد یہ تھا کہ باقی دنیا سے سونا اور چاندی کو فرانس کے لئیے حاصل کیا جائے۔ (کیونکہ کولبیرٹ کے نزدیک حقیقی دولت صرف سونا اور چاندی کو ہی کہا جاسکتا تھا)۔اور وہ کس طرح سے ؟۔
الف)۔ روزگار کے مواقع کو ترقی دے کر۔ جو روحانی و دنیاوی امارت کا ذریعہ سمجھا گیا۔ فرانس کے امراء اور بادشاہت کے اعمال جو دولت یابڑی جائدادوں کے ذریعئے اپنی مرضی کا لگان یا کرایہ وصول کرتے تھے انکے مقام اور مرتبے کو کم کرتے ہوئے فرانس میں پہلی دفعہ زراعتی اور صنعتی پیداوار کرنے والوں کو فرانس میں کولبیرٹ نے انکا جائز مقام دیا اور انھیں باعزت جانا گیا۔
ب)۔ اقتصادی اصلاحات کے ذریعے۔ چونکہ کولبیرٹ خود بھی مرچنٹ تاجر تھا اس نے سونا چاندی کے لئیے حفاظتی نرخ نافذ کئیے اور سونا چاندی فرانس سے باہر لانے پہ کچھ اسطرح سے ٹیکس لگائے تانکہ سونا اور چاندی ملک سے باہر لے جانے کی حوصلہ شکنی ہو خواہ سونا اور چاندی تجارتی مقاصد کے لئیے دوسرے ممالک سے کچھ منگوانے کے لئیے ہی کیوں نہ چاہیے ہو۔
ج)۔ قانونی اصلاحات کے ذریعے ۔ صنعتوں کو دفاتر کے مختلف شعبوں سے کنٹرول کرنے کی بجائے ریاست (فرانس) پہ فرض کیا کہ سارے ملک میں صنعتوں کو ایک نظام میں لائے اور اسکے معاملات کی نگرانی کرے ۔(۴٭)۔
ہندوستان کی لمبائی چوڑائی ۔ زمینوں کی بے حد زرخیزی۔ ہندوستان کے عوام ۔ فصلوں اور دست کاری کے بارے بیان کرنے کے بعد برنئیر مقامی لوگوں کے بارے لکھتا ہے۔”طبعی طور پہ نہائت سست اور کاہل ہیں۔ قالین بافی ، کشیدہ کاری ۔ کپڑے پہ سونے اور چاندی کی کڑھائی ۔ سونے اور چاندی کے کام سے ریشمی کپڑا تیار کرنے والے۔ ریشم کے عام کپڑے اور سوتی کپڑا تیار کرنے والے ۔ اس وقت تک کام کی طرف مائل نہیں ہوتے جب تک انھیں کام کرنے کی ضرورت یا کوئی خاص وجہ درپیش نہ ہو خواہ وہ اسے مقامی استعمال کے لئیے یا ہندوستان سے باہر دوسرے ممالک کو بھیجنے کے لئیے تیار کرتے ہوں ۔(۵٭)۔
برنئیر کے ہاں بنیادی طور پہ سونے کی بہت اہمیت نظر آتی ہے ۔اور وہ سونے کی عالمی نقل حرکت کی وضاحت کرتا ہے کہ کس طرح سونے کا سفر ہندوستان پہنچ کر رک جاتا ہے ( برنئیر کے الفاظ میں ہندوستان سونے کا مدفن ہے یعنی سونا ہندوستان پہنچ کر دفن ہوجاتا ہے)۔کیونکہ ایک دفعہ سونا ہندوستان میں پہنچ کر واپس باہر نہیں آتا۔ اسلئیے ضروری ہےکہ سونے کے سفر اور اور سونے کے اس سفر کے مختلف رستوں کا بغور جائزہ لیا جائے ۔تانکہ یہ بات سمجھی جاسکے کہ ہندوستان کا سونا کیوں کم نہیں ہوتا ۔ برنئیر مزید وضاحت کرتا ہے ۔”اسکی قدرتی وجہ ہندوستان کی پیداوار اور مصنوعات ہیں۔ جو سونے کو مقناطیسی کشش کی طرح خود بخود ہندوستان کی طرف کھینچ لیتی ہیں ۔
براعظم امریکہ سے یورپ سونا پہنچ کر :۔ (الف)۔ ایک بڑا حصہ ترکی پہنچ جاتا ہے ۔ (ب)۔ دوسرا بڑا حصہ براستہ اسمیرنا (ترکی کے شہر ۔ازمیر۔ کا لاطینی نام) ریشم کی خریداری کے بدلے ایران پہنچ جاتا ہے۔
اس سفر کے دوسرے مرحلے میں اس سونے کا چاندی کاایک بڑا حصہ یمن اور جزیرۃالعرب (موجودہ سعودی عرب ۔ بحرینَ۔ عرب امارات۔ اردن۔ کویت۔ اومان۔ قطر۔ یمن ۔عراق کا کچھ حصہ اور ملک شام کا کچھ حصہ) سے ترکی میں عام رائج مشروب ۔ قہوہ ۔ منگوانے کے بدلے میں یمن اور جزیرہ العرب پہنچ جاتا ہے۔اور دوسری طرف اور ایک ہی وقت میں یہ ممالک ہندوستان کی مصنوعات منگوانے کے لئیے سونے اور چاندی کو بصرہ بھیجتے ہیں جو خلیج فارس کے انتہائی سرے پہ واقع ہے۔ یا پھر ھرمیز (ہرمز شہر کی تصویر) کے نزدیکی شہر بندرعباس بھیجا جاتا ہے ۔ وہاں ہر سال مون سون کے موسم میں وہ بحری جہاز اور کشتیاں جو ہندوستانی مصنوعات لیکر آتی ہیں وہ واپسی پہ اس سونے میں سے سونے اور چاندی کا ایک بڑا حصہ برصغیر ہندوستان لے جاتی ہیں۔
سونے چاندی کے ہندوستان پہنچنے کی دوسری بڑی وجہ بھی انہی بندرگاہوں سے وہ ہندوستانی ۔ ولندیزی ۔ انگلستانی ۔ اور پرتگیزی بحری جہاز ہیں جو بلا تفریق۔ سارا سال برصغیر سے (باگو یا تھائی نام پیگو اور تانہ ساری موجودہ برما یا میانمار)۔ سیام (تھائی لینڈ)۔ سیلون (سری لنکا) ۔آشیم ۔ نکسر ۔ مالدیپ ۔ موزمبیق اور وہاں سے زنگبار (تنزانیہ) جہاں تجارت کے بہت سے مواقع ہیں۔وہاں سے واپسی پہ سونے اور چاندی کے ساتھ ہندؤستان پہنچتے ہیں ۔ جہاں سے سونا اور چاندی مغل بادشاہ کے دربار پہنچ جاتا ہے۔

Pegu, Tanasseri, Siam, Ceilán, Achem, Nacassar, las Maldivas, Mozambique, Zamzibar

جاپان میں سونے کی کانوں سے ولندیزی سونے کی بڑی مقدار کی شکل میں بہت منافع کماتے ہیں۔ جلد یا بدیر اس سونے کی منزل ہندوستان ہوتی ہے۔ آخر کار پرتگیزی اور فرانسیسی جو سونا اور چاندی لیکر ہندوستان جاتے ہیں ۔ وہ ہندوستان سے سونے چاندی کے بدلے میں مال لیکر اپنے ملکوں کو واپس آتے ہیں۔
یہ سب جاننے کے بعد کولبیرت نے فوراً تجارتی اصلاحات نافذ کیں جیسا کہ کولبیرٹ (فرانسیسی زبان میں ”کولغبیت“) اسکے بیان اور خط سے پتہ چلتا ہے ۔ کولبیرٹ اس واضح نتیجے پہ پہنچتا ہے کہ ہندؤستان کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہے ۔
۱)۔ تانبہ۔ جائفل ۔ دارچینی ۔ ہاتھی اور وہ اشیائے مصرف جو جاپان سے ۔ ملاکوس جزائر سے۔ سری لنکا ۔اور یوروپ سے سے ولندیزی اپنے جہاذوں پہ لے کر ہندوستان جاتے تھے ۔
۲)۔ جست جو انگلستان فراہم کرتا تھا۔
۳)۔ کپڑا اور دیگراشیاء فرانس سے ۔
۴)۔ ازبک گھوڑے ۔ جہاں سے ہر سال پچیس ہزار ۲۵۰۰۰ سے زائد گھوڑے ہندوستان منگوائے جاتے تھے۔
۵)۔اسی طرح ایک بڑی تعداد میں گھوڑے ایران سے براستہ قندھار اور ایتھوپیا سے ہر سال منگوائے جاتے ۔عرب سے بھی گھوڑے منگوائے جاتے۔موکا ۔ بصرہ اور بندر عباس سے بھی بحری جہازوں سے گھوڑے منگوائے جاتےتھے۔
۶)۔ ثمر قند۔ بخارا ۔ بالی ۔ اور ایران سے سے بے شمار قسم کے تازہ پھل۔ گرما۔ سیب ۔ ناشپاتی اور انگور ہندوستان منگوائے جاتے۔ اور سردیوں مین سارا سال دلی ہندوستان میں کھائے جاتے اور جن کی اچھی خاصی مہنگی قیمت ادا کی جاتی تھی۔
۷)۔ انہی ممالک سے سارا سال خشک پھل اور میوہ جات منگوائے جاتے ۔ جو زیادہ تر ۔ بادام ۔ اخروٹ۔ خشک آلوبخارا۔ اور خشک خرمانی پہ مشتمل ہوتے۔
۸)۔ اور آخر میں مالدیب سے چھوٹی سمندری سیپیاں جو بنگال اور بنگال کے ارد گرد رائج سکہ کے طور استعمال ہوتیں۔ اور عنبر ۔ جبکہ موزمبیق سے گینڈے کے سینگ اور ہاتھی دانت۔
اسکے علاوہ :۔
الف)۔ ایتھوپیا سے کچھ غلاموں کے دانت۔
ب)۔چین سے مشک اور چینی مٹی۔
ج)۔ بحرین سے اور ٹٹوکری ( سری لنکا )سے موتی ۔
د)۔ عام استعمال کی دیگر غیر ضروری اشیاء ۔
اس ساری تجارتی مشق جس سے ہندوستان میں یہ ساری اشیاء پہنچتی تھیں۔ اس تجارت میں ہندوستان کے سونا اور چاندی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تھا کیونکہ جب یہ مال ہندوستان پہنچتا توغیر ملکی اسکے بدلے ہندوستان کی مصنوعات خریدتے اور یوں سونا اور چاندی جیسی قیمتی دھاتیں ہندوستان سے باہر نہ جاتیں۔
ان سب امور کی وضاحت کے بعد جو کہ تجارتی راہیں متعین کرنے اور تجارتی منصوبہ بندی کرنے کے لئیے بہت مفید ثابت ہوسکتیں تھیں ۔ مگر برنئیر کو علم تھا کہ ان سب باتوں سے بڑھ کر کولبیرٹ کو براہ راست سونے اور چاندی حاصل کرنے سے دلچسپی ہے۔اور برنئیر اس نتیجے پہ پہنچنے کے بعد لکھتا ہے۔”اگر آپ کا یہ ہی مقصد ہے تو ہندوستان وہ خلاء ہے جہاں دنیا کے سونے چاندی کا بڑا حصہ گم ہے۔ ہندوستان میں داخل ہونے کے بہت سے راستے ہیں مگر وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں “۔(۶٭)۔
(جاری ہے)

کولبیرٹ (فرانسیسی زبان میں اس نام کا تلفظ کولبیغت ہے)
(1) BERNIER, Viaje al Gran Mongol, Indostán y Cachemira, t. II, Edit. Calpe,
Gráficas Artes de la Ilustración, Madrid^Barcelona, 1921, y Extraits et copies des
lettres de Bernier. Memoires et Documents. Archives del Departament des Affairs
Etrangeres. Fond divers.
(2) Carta de Bernier a Colbert. Versión española en Viaje al Gran Mogol, Indostán
y Cachemira, ob. cit., pág. 190.
(3) Carta de Bernier a Colbert, obra editada,.pág. 190
(4) MAUROIS, ANDRÉ, Historia de Francia , 4.° edic, Edit. Surco, Barcelona, 1958,
629 págs. Piel 4.°, pág. 227.
(5) BERNIER, ob. cit., pág. 191.
(6) BERNIER, ob. cit., pág. 194

 

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

4 responses to “کولبیرٹ ازم ۔ برصغیر ہندؤستان۔ اور برئنیر رپورٹ۔ دوسری قسط ۔

  1. dr iftikhar Raja

    ستمبر 16, 2012 at 21:33

    یہ اہل مغرب بہت خبیث قسم کی نسل ہے جی، انہوں نے ساری دنیا کا مال لوٹ کر ادھر ڈال دیا، پھر جو ثقافتی مال تھا مسجمے وغیرہ انکے میوزیم بنادئے، اور جو اصل مال تھا جواہرات وغیرہ وہ ہڑپ کرلئے

     
    • Javed Gondal Pakcom جاوید گوندل

      ستمبر 16, 2012 at 21:54

      محترم! ڈاکٹر صاحب!!
      بلاگ پہ خوش آمدید۔
      میری رائے میں اس لوٹ کھسوٹ میں ہمارا ہاتھ ان نسلوں سے زیادہ ہے۔ تاریخ کو موجودہ آئینے میں دیکھیں تو مناظر وہی ہیں بس چہرے بدل گئے ہیں۔ ہم آج بھی لٹ رہے اور محض اس وجہ سے نہیں کہ ان اقوام نے ہمیں لوٹا ۔ ہمارے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی رہا ہے اور ہے۔ کہ اس لوٹ کھسوٹ میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے حوالے ہم اپنی باگیں کر کے غافل ہوجاتے ہیں۔ اور یہ دوسری طرح کی لوٹ کھسوٹ کرنے والے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔

       
  2. بنیاد پرست

    ستمبر 17, 2012 at 09:42

    ھم لوگوں کے وسائل خصوصا تیل پر جو پچھلی صدی میں ڈاکہ ڈالا گیا ھے شاید وہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ھے ھمیں اپنے دادے کی وراثت کی طرح تقسیم کردیا گیا ھے اور جمعوریت اور شہنشاہیت کی آڑ میں ھم ھی میں سے ھم پر اپنے کنٹری کمیشن ایجنٹ مقرر کردیے گئے ہیں. یہ ساری پلاننگ انہوں نے اس انداز میں کی ھے کہ ھم بہت کچھ چاھنے کے باوجود کچھ نہیں کرسکتے، ھماری اجتماعی قوت کو بری طرح پاش پاش کردیا گیا ھے. ھم قوم کے بجاۓ مجموں اور تنظیموں میں تبدیل ھوچکے ھیں. مجھے تو بعض اوقات خیال آتا ہے کہ وہ ھم سے چند لوگوں کے اس ظلم پر کڑھنے، فرسٹریٹ ھونے سے بھی محذوذ ھوتے ھونگے..آج ہر کوئ اس تنزلی سے نکلنے کا اپنا اپنا آئیڈیا دیتا نظر آتا ہے. میرا نہیں خیال کہ اس سارے باطل اور ساری غیر منصفانہ تقسیم کو ایسے جہاد کے بغیر توڑا جاسکتا ہے جو انٹر نیشنل لیول پر ان دجالی طاقتوں کے خلاف امام مہدی کی سرکردگی میں ھوگا، اللہ ھمیں ان کے ساتھیوں میں شامل فرمادے.
    اک نئے انداز میں مغلیہ دور پر پرھنے کو مل رھا ہے، جاری رکھیں. جزاک اللہ

     
    • Javed Gondal Pakcom جاوید گوندل

      ستمبر 17, 2012 at 23:36

      محترم! سعد بھائی۔
      اسمیں کوئی شک نہیں تیل مسلمانوں کے تیل پہ ڈاکہ ڈالا گیا اور طریقہ واردات بھی وہی اپنایا گیا جو آپ نے بیان کیا ہے ۔ اور تیل جیسے معدنی وسیلے پہ ڈاکہ اس دور میں ہوا جب مسلم دنیا کو اس کی ۔ اس سے آمدنی کی بہت ضرورت تھی اور وہ وقت تھا کہ ہم ایک لمبی جست بڑھ کر ترقی یافتہ قوموں کے برابر پہنچ سکتے تھے۔ تحقیق اور ٹیکنالوجی کو اپنا سکتے تھے مگر بد قسمتی سے مسلمانوں نے وہ قیمتی موقع ضائع کردیا۔ مگر اس سارے سلسلے کی جڑیں اس سے بھی ماضی میں یعنی بہت پیچھے گڑی ہیں۔ جنہیں جاننا ۔ کھوجنا اور اسے عام کرنا اور اس سے سبق حاصل کرنا۔ بہت ضروری ہے تانکہ ہم آئیندہ اسطرح کی غلطیوں اور حماقتوں سے بچ سکیں۔
      اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور خوش رکھے۔

       

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: