RSS

عہدِ رفتہ Aehde-rufta

14 اکتوبر

صحن ميں نيم کے پيڑ پہ چڑيوں کے جاگنے کا شور ، صبح صادق نماز پڑھتے ہی مکھن نکالنے کے ليئے چٹوری ميں مداھنی سے دھی کے بلونےکی آواز ، مکئی يا باجرے کی روٹی پہ بھوری بھينس کے مکھن کاتازا پيڑہ اور رات کے بچے ساگ کے ساتھ لسّی کا کٹورا ، کچہ دير سستانے کے لئيے ہل چھوڑ کر “نے” منہ ميں دبائے حقہ گڑگڑاتے کسان ، چلچلاتي دھوپ ميں ٹاہليوں( شيشم) کے جھنڈ ميں گرم دوپہر کو بولتے جھينگر ، کيکر کے تنے سے چپکے چھپکلے ، سخت دوپہر ميں بيری کے درختوں کے ساتھ چلتی کچی راہگزر پہ ايک آدھ راہي کا گزرنا ، ڈيرے پہ گرمي سے پھنکارتيں بھينسيں ، کپڑے سے ڈھکی چنگير ميں گاؤں کے تندور (تنور) کي پکي تازہ روٹيوں کي بھيني بھيني خوشبو اور سالن ،دال، سبزي، اچار، چٹني اور ساتھ لسي کا دور ،گھروں کے کچے صحنوں پہ پاني کے چھڑکاؤ سے اٹھتی مٹي کي سوندھي سوندھی خوشبو ، گھڑونچی پہ پڑے گھڑے ، بالٹي ميں ٹھنڈے پانی ميں رکھے آم ، بوڑھے پيپل کے نيچے رہٹ (کنويں) پہ گھومتے بيل اورٹھنڈے پانی کی دور تک جاتی کھالی ، ڈيزل انجن پہ چلتی آتا پيسنے کی چکی کی ايک خاص تسلسل سے آتی مخصوص آواز ، گاؤں کی بھٹی سے بھنوائے مکئی کے دانے اور گڑ ، دن ڈھلے کشتي اور کبڈی کے مقابلے ، شام ڈھلے کچے گھروں سے اٹھتا دہواں ، گھروں اور ڈيروں کو واپس لوٹتے ڈھور ڈنگر ، ارد گرد کے کھيتوں سے ”شب خون،، مار کر حاصل کیے گیے ٹھنڈا کرنے کی خاطر کپڑے میں باندھ کر کھالے کے اندر لٹکائے گئے تربوز۔ الغرض کوئی کہاں تک بتائے زندگی بڑی ظالم شئے کا نام ہے یہ صرف آگے بڑھنے کا نام ہے۔ پیچھے مڑ کر دیکھنے والے پتھر کے ہو کر رہ جاتے ہیں۔ شايد ايسے ہی کسی موقعے کے لئيے ناصر کاظمی نے کہا تھا
کچھ اس ادا سے دکھايا ہے تيری ياد نے دل
وہ لہر سی جو رگ و پے ميں تھی پلٹ آئی
خبر نہيں وہ ميرے ہمسفر کہاں پہنچے
کہ راہگزر تو ميرے ساتھ ہی پلٹ آئی

 

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , ,

8 responses to “عہدِ رفتہ Aehde-rufta

  1. faris52

    جون 13, 2011 at 14:57

    بہت عمدہ جناب
    آپ نے تو گاؤں یاد دلا دیا۔
    لیکن درست کہا کہ یہ ایک ون وے روڈ ہے جہاں صرف آگے جایا جا سکتا ہے۔
    بہت اچھا لکھا۔

     
  2. sabir786

    جون 13, 2011 at 17:49

    بہت عمدہ

     
  3. hijabeshab

    جون 13, 2011 at 20:57

    بہت خوبصورت یادیں ہیں اچھا لگا پڑھ کر ۔۔ آپ نے بلاگ کب بنایا مجھے آج پتہ چلا آپ نے لنک میرے بلاگ پر پوسٹ کیا تو ورنہ پتہ ہی نہیں چلتا ۔۔ سیارہ پر شامل کریں اپنا بلاگ ۔۔

     
    • Javed Gondal Pakcom جاوید گوندل

      جون 14, 2011 at 14:39

      محترمہ حجاب!
      بلاگ پہ آمد پہ خوش آمدید اور شکریہ قبول فرمائیں۔
      یہ بلاگ غالبا دو ہزار سات میں بنایا تھا۔ البتہ دوبارہ سے فعال کیا ہے۔
      کوشش کرتا ہوں کہ سیارہ پہ یہ بلاگ قبول فرمالیں۔ پسندیدگی کا شکریہ

       
  4. kauserbaig

    مارچ 13, 2016 at 12:39

    بہت بہترین تاثراتی تحریر

     

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: